پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں چار پیسے کا ضافہ ہوا۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری ہے۔ٹریڈنگ کے دوران پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 101 پوائنٹس اضافہ ہوا جس سے اندیکس 32ہزار854پر پر پہنچ گیا۔دوسری جانب ڈالر کی قمیت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر چار پیسے اضافے سے 156روپے40 پیسے کا ہوگیا ہے۔