بھارت کشمیریوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کیلئےاب ڈرون استعمال کریگا۔
مقبوضہ کشمیرمیں مظاہروں اور آزادی پسندوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کیلئے بھارتی پولیس کو رواں سال کے آخر تک جدید ٹیکنالوجی سے لیس 50 ڈرون طیارے فراہم کئے جائیں گے ۔میڈیاکے مطابق بھارتی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ جموں وکشمیر کیلئے بڑی تعداد میں ڈرون طیاروں کی خریداری کی پہلے ہی منظوری دی جاچکی ہے ۔اس سے قبل پولیس معلومات کے حصول کیلئے بھارتی فوج کے متعلقہ یونٹ سے مدد حاصل کرتی تھی ۔ اب پولیس کے پاس اپنے ڈرون ہوں گے جنہیں وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں تعینات کیاجائے گا اور پولیس اہلکاروں کو انکے استعمال کی تربیت دی جائیگی ۔