اسلام آباد: یونیورسٹی کا طالبعلم انتظامیہ کی مبینہ غفلت سے جاں بحق

ذرائع کے مطابق کامسٹیس یونیورسٹی میں بی بی اے سیکنڈ سمسٹر کا طالب علم انعام الحق جاوید کو جامعہ کےاندر دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہو ا . جب کہ طلباء کا کہنا ہے کہ انعام الحق سیڑھیوں پر بے ہوش پڑا تھا لیکن انتظامیہ نے ایمبولینس کو اندر آنے کی اجازت نہیں دی جس کی وجہ سے انعام زندگی کی بازی ہار گیا۔طلباء نے واقعے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے باہر سے منگوائی گئی ایمبولینس کو اندر آنے کی اجازت نہ دی اگر ایمبولینس کو اندر آنے کی اجازت دی جاتی تو انعام الحق کو بروقت اسپتال پہنچایا جاسکتا تھا اور اس کی جان بچائی جا سکتی تھی۔