لاہور جیل میں ایک صاحبزادی سے موبائل برآمد ہوا ہے، موبائل سے زبردست معلومات ملی ہیں: شیخ رشید کا دعویٰ
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا مجھے اطلاعات تھیں کہ مولانا فضل الرحمان احتجاج نہ کرنے پر راضی تھے، 24 گھنٹوں میں کیا ہوا سمجھ نہیں آ رہا۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ سیاستدانوں نے ملک کو لوٹا اور نوچ کر کھایا جب کہ عمران خان نے اس ملک کو ڈوبنے سے بچایا۔شیخ رشید نے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ عمران خان 5 سال پورے کریں گے، عمران خان کی قیادت میں حالات اور معیشت بہتر ہو گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ صرف 5 لوگوں کو این آر او دینے کا معاملہ ہے، جس دن این آر او ملا یہ سب تحریکیں ختم ہو جائیں گی، اگر عمران خان پانچ آدمیوں کو چھوڑ دیں تو دھرنوں کا دھڑن تختہ ہو جائے گا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ لاہور جیل میں ایک صاحبزادی سے موبائل پکڑا گیا ہے، خاتون سے پکڑے گئے موبائل سے زبردست انفارمیشن حاصل ہوئی ہے، جو لوگ رابطے میں تھے سارے لوگوں سے متعلق موبائل فون میں ریکارڈ موجود ہے۔
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ راولپنڈی اسلام آباد میں ڈینگی ہے مولانا صاحب وہاں نہ آئیں تو بہتر ہیں، شہباز شریف لانگ مارچ کا حصہ نہیں ہوں گے، آج زرداری اور بلاول کی سیاست مختلف ہے، آج شہباز شریف کی اور نواز شریف کی سیاست مختلف ہے , یہ لوگ ملک میں افراتفری سے گریز کریں۔شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی پر قابو اور معیشت کو صحیح ڈگر پر عمران خان لایا ہے، عمران خان نے اس ملک کو ڈوبنے سے بچایا ہے، ناامید ہونے کی ضرورت نہیں عمران خان اپنے 5 سال پورے کریں گے،5 افراد کو عمران خان این آر او دے دیں سب ٹھیک ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف ایک ہی گاڑی کے دو پہیے ہیں، عمران خان کے ساتھ چین جارہا ہوں۔وفاقی وزیر نے کہا آزادی مارچ ناکام ہوتے دیکھ کرمولاناصاحب کو مایوسی ہوگی ، مولاناصاحب جس سوچ کےساتھ بیٹھے ہیں ایسےانھیں کامیابی نہیں ملے گی، آزادی مارچ کے حوالےسےحکومتوں کی اپنی اسٹریٹجی ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پورا یقین ہے شہباز شریف مولانا کے مارچ کا حصہ نہیں ہوں گے، آج شہبازشریف اور نوازشریف کی سیاست مختلف ہے، پانچ لوگوں کوعمران خان این آراو دے دیں تو ساری تحریکیں ختم ہوجائیں گی، عمران خان دھرناقبول کرلیں گے، ان پانچوں کو نہیں چھوڑیں گے۔