مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا: وزیر داخلہ
اسلام آباد: وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کے بغیر قومیں اور ملک ترقی نہیں کرتے۔ لیکن قیام پاکستان کے بعد ہی ملک میں مخالف سازشیں شروع ہوگئیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں مقبوضہ کشمیر سازش کے تحت بھارت کو دیا گیا تھا ۔تاہم ملک کے خلاف اب بھی سازشیں جاری ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ 3 بار ملک کے وزیر اعظم رہنے والا شخص بیماری کا بہانہ بنا کر بیرون ملک بھاگ گیا۔