کوروناوائرس: دنیا میں3کروڑ51لاکھ سے زائد افراد متاثر
عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں3 کروڑ51 لاکھ24 ہزار716 افراد متاثر اور10 لاکھ37ہزار942 ہلاک ہو چکے ہیں۔کورونا سے متاثر 2 کروڑ 61 لاکھ 21 ہزار936 افراد صحتیاب ہوئے اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 79 لاکھ 67 ہزار 338 ہے۔کورونا سے پہلی ہلاکت 11 جنوری2020 میں چین میں رپورٹ ہوئی۔ 9 اپریل کو کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی۔ کورونا سے پہلی ایک لاکھ اموات ابتدائی89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 14 ہزار277 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 76 لاکھ 846ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔