شاہ رخ خان کا بیٹا آریان منشیات کیس میں گرفتار
بولی وڈ کنگ، شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان کو بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے منشیات سے متعلق کیس میں گرفتار کرلیا۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق این سی بی نے 2 اکتوبر کی رات کو ممبئی کی بندرگاہ پر کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپا مارا تھا۔اس حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ بولی وڈ کے ایک بڑے اداکار کے بیٹے کو بھی اس معاملے میں حراست میں لیا گیا ہے۔جس کے بعد این سی بی کے ایک سینئر عہدیدار نے ای ٹائمز کو تصدیق کی اور بتایا کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے عہدیداران نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو گرفتار کیا ہے۔این سی بی کے سینئر عہدیدار نے کہا کہ 'ان سے تفتیش کی جارہی ہے'۔