ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کی فاتحہ خوانی کے موقع پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عید گاہ مسجد کے دروازے پر بم دھماکے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔الجزیرہ کے مطابق کابل میں مسجد کے داخلی دروازے پر دھماکا اُس وقت ہوا جب طالبان کے ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی جاری تھی۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مسجد کے دروازے پر ہونے والے دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔