محققین نے زچہ اور بچہ کی ذہنی صحت کے آپس میں تعلق کا پتہ لگالیا۔
کرٹن یونیورسٹی کے محققین کی تحقیق سے حاملہ ماں میں پیدائش کے بعد ڈپریشن اور ان کے بچوں میں اپوزیشنل ڈیفینٹ ڈس آرڈر (او ڈی ڈی) کے درمیان تعلق کا پتہ چلایا گیاہے۔عوامی سطح پر جاری اس تحقیق میں 7ہزار994 نوزائیدہ بچوں کو شامل کیا گیا، اس سے پتہ چلا کہ ایسی ماں کے بچے جن میں حمل کے دوران ڈپریشن کی علامات پائی گئیں،ان میں او ڈی ڈی کی تشخیص کے امکانات چار گنا زیادہ تھے۔او ڈی ڈی خراب رویوں کی علامت ہے جس کی خصوصیات بچپن یا جوانی کے آغاز میں نافرمان اور مخالفانہ رویے سے ظاہر ہوتی ہیں، ایک اندازے کے مطابق آسٹریلیا میں 10 میں سے 1 بچے میں کسی وقت بھی اس کی تشخیص اور اس رویے کی خرابی کی شرح کے لڑکوں میں امکانات دوگنا ہوتے ہیں۔