پنڈورا لیکس میں جو ذمہ دار ہیں ان کے خلاف وزیراعظم قانونی وآئینی ایکشن لیں۔شیخ رشید
وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پنڈورا لیکس سے کوئی سرپرائز نہیں ، پنڈورا پیپرز کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے بیان کے بعد کوئی شک وشبہ نہیں رہنا چاہیے۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنڈورا لیکس سے کوئی سرپرائز نہیں ، ان لیکس میں جو ذمہ دار ہیں ان کے خلاف وزیراعظم قانونی وآئینی ایکشن لیں۔ وزیراعظم نے واضح موقف اپنایا ہے کہ جس نے کمپنیاں ڈکلیئرکی ہیں،وہ کلیئر ہے اورجس نے پہلے سے کمپنی ڈکلیئر نہیں کی اس کے خلاف ایکشن ہو۔ان لوگوں کو بتانا ہوگا کہ انہوں نے کیوں یہ کمپنیاں بیرون ملک قائم کی ہیں، پنڈورا پیپرز کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے بیان کے بعد کوئی شک وشبہ نہیں رہنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ کابینہ اجلاس کے بعد صورتحال واضح ہوگی،وزیراعظم اس مسئلے کو سمجھتے ہیں۔ اس حوالے سے کچھ نہ کچھ نتیجے ضرور نکلے گا۔وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ لیکس میں موجود یہ نام تقریبا ًایسے ہی ہیں جو پہلے سے گردش کررہے تھے اور کچھ لوگ اس حوالے سے صفائیاں بھی دے رہے ہیں۔