کروناوائرس:دنیابھر میں مصدقہ کیسز کی تعداد 23کروڑ48لاکھ 97ہزار787ہوگئی
دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسزکے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 4اکتوبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔دنیابھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 23کروڑ48لاکھ 97ہزار787ہوگئی ہے۔امریکہ 4کروڑ36 لاکھ 83ہزار48مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 3کروڑ38لاکھ13ہزار903 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 2کروڑ14لاکھ 68ہزار121مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔برطانیہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 79لاکھ37ہزار810، روس میں 74لاکھ 74ہزار850، ترکی میں 72لاکھ8ہزار851 اور فرانس میں 71لاکھ20ہزار214 تک پہنچ گئی ہے۔ایران میں مصدقہ کیسز کی تعداد 56لاکھ24ہزار128 اور ارجنٹائن میں مصدقہ کیسز کی تعداد 52لاکھ59ہزار738 تک پہنچ گئی ہے۔