وزیراعظم عمران خان نے کامیاب پاکستان پروگرام کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں کامیاب پاکستان پروگرام کا افتتاح کر دیا، 37 لاکھ گھرانوں کو 14سو ارب کے قرضے دیئے جائیں گے۔ کاروبار کیلئے 5 لاکھ تک بلاسود قرضے دیئے جائیں گے۔ کامیاب پاکستان پروگرام ملک میں غربت کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ اس پروگرام کے تحت 14 سو ارب کے قرضے 37 لاکھ گھرانوں کو دیئے جائیں گے۔ کامیاب پاکستان پروگرام کے پانچ جزو ہیں۔ کامیاب کسان کے ذریعے کسانوں کو بلا سود قرضے دئیے جائیں گے۔ کامیاب کاروبار پروگرام کے تحت کاروبار کے لئے پانچ لاکھ تک بلا سود قرضے دئیے جائیں گے۔ سستا گھر سکیم کے تحت اپنا گھر بنانے کے لئے آسان اقساط پر فنانسنگ کی سہولت میسر ہوگی۔ حکومت پاکستان کے کامیابی سے جاری سکالر شپ سکیم اور صحت انصاف کارڈ کو کامیاب پاکستان پروگرام کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔