وزیراعلیٰ پنجاب کی پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آمد

وزیراعلیٰ پنجاب کی پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آمد: وزیراعلیٰ سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے سال 2021-22 پر پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو سیکرٹریز 3 ماہ کے دوران سالانہ ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کریں گے۔ صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور تمام محکموں کے سیکرٹریز اجلاس میں شرکت کریں گے