شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، ایک سپاہی شہید
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے بیان جاری کیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے گھڑیوم میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی محمد عامر اقبال شہید ہوگئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید سپاہی محمد عامر اقبال کی عمر 30 سال تھی۔ فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کو فوری اور بھرپور جواب دیا گیا ۔