ممتازپس پردہ گلوکارمسعودراناکی 26 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
ممتاز پس پردہ گلوکار مسعود رانا کی 26 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔ وہ انیس سو اڑتیس میں سندھ کے علاقے میرپور خاص میں پیدا ہوئے، مسعود رانا نے گائیکی کے اپنے کیریئر کا آغاز انیس سو پچپن میں ریڈیو پاکستان حیدر آباد سے کیا۔ 1962ء میں فلم انقلاب کے ذریعے انہوں نے فلموں کیلئے گلوکاری کا آغاز کیا۔تین عشروں سے زیادہ عرصے تک اردو اور پنجابی فلموں میں مسعود رانا کا شمار مرد گلوکاروں میں سرفہرست رہا۔ان کا انتقال انیس سو پچانوے میں آج کے ہی دن لاہور میں ہوا۔