پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ ، فیس بک اور انسٹاگرام کی سروس ڈاؤن
پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ ،فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز ڈاؤن ہو گئی ہیں۔فیس بک واٹس ایپ اور انسٹا گرام استعمال کرنے والے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ دنیا بھر میں سوشل میڈیا سائٹس کی سروس متاثر ہوئی ہیں اور اس حوالے سے ٹوئٹر پر سوشل میڈیا صارفین ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کا کہنا ہے کہ 14 ہزار سے زائد واٹس ایپ یوزرز ، انسٹا گرام کے 12 ہزار اور فیس بک کے 25 سو یوزرز نے سروس معطل ہونے کی رپورٹ کی ہے۔