واٹس ایپ ، فیس بک کی سروس ڈاؤن: ہم چیزوں کو معمول پر لانے کیلئے کام کررہے ہیں : واٹس ایپ
دوسری جانب واٹس ایپ نے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہمیں علم ہے کہ ’بعض‘ لوگوں کو واٹس ایپ کے استعمال میں مسئلہ درپیش ہے، ہم چیزوں کو معمول پر لانے کیلئے کام کررہے ہیں اور اس حوالے سے جلد ہی آگاہ کیا جائے گا۔اُدھر سروسز متاثر ہونے پر فیس بک نے بھی یہی بیان جاری کیا ہے۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کی سروس متاثر ہوگئی, دنیا بھر میں سوشل میڈیا ایپلیکیشن کی سروس متاثر ہوئی ہیں جس سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔