لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر مریم نواز کو پاسپورٹ واپس مل گیا
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز اپنا پاسپورٹ لینے لاہور ہائیکورٹ پہنچیں جہاں انہوں نے رجسٹرار کے کمرے سے اپنا پاسپورٹ وصول کیا۔ انہوں نے پاسپورٹ واپسی کے لیے دستاویزات پر دستخط کئے۔مریم نواز میڈیا سے گفتگو کیے بغیر لاہور ہائی کورٹ سے روانہ ہو گئیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کی رہنما، سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست منظور کی تھی۔عدالت نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو تصدیقی عمل مکمل کر کے پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیا تھا۔7ستمبر کو مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کے لیے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا ، امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے متفرق درخواست دائر کی گئی تھی ۔