کسانوں اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب، اسلام آباد دھرنا ختم
اسلام آباد: حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد کسان اتحاد نے اسلام آباد میں جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے دھرنے کے شرکا کو بتایا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر آئندہ 10دنوں میں کسانوں کیلئے جامع پلان کا اعلان کیاجائے گا، کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے 3 وزراء پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔