فرانس میں کورونا وائرس کی آٹھویں لہر، ایک دن میں 9 ہزار کیس

فرانس میں عالمی وباء کورونا وائرس کی آٹھویں لہر کا آغاز ہو گیا ہے، ملک بھر میں کورونا وائرس کے 9 ہزار نئے کیس درج ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فرانس میں کرونا وائرس پھر سر اٹھانے لگا۔۔فرانس میں ایک روز میں 9 ہزار کے قریب نئے کیسز رپورٹ ہوئے فرانس محکمہ صحت نے کرونا کی آٹھویں لہر سے خبر دار کر دیا۔فرانس کے محکمہ صحت کی عہدیدار نے متنبہ کیا ہے کہ سردیوں کا موسم نزدیک آتے ہی فرانس میں کورونا وائرس کی آٹھویں لہر کا آغاز ہوگیا ہے۔حکومت کے ’ویکسی نیشن اسٹریٹجک بورڈ‘ کی رکن بریگٹ آٹران نے اپنے بیان میں کہا کہ ’ہاں، ہم کورونا کی آٹھویں لہر میں داخل ہو چکے ہیں، تمام عوامل کورونا کیسز میں اضافے کی جانب اشارہ کر رہے ہیں‘۔فرانس میں کورونا کیسز کے تازہ اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ 45 ہزار 361 کیسز کے ساتھ ملک میں 7 روز کی اوسط شرح 2 اگست کے بعد سے بلند ترین سطح کو پہنچ گئی ہے۔