الخلیل:اسرائیلی قابض فوج کی کارروائیاں ،9بچے گرفتار

اسرائیلی قابض فوج نے کارروائیاں کرتے ہوئے الخلیل شہر کے تل رمیدہ سے 9 بچے گرفتار کر لئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قابض فوج نے التمیمی، متعب اور شاہین خاندانوں کے 9 بچوں کو گرفتار کیا، جن کی عمریں 8 سے 13 سال کے درمیان تھیں۔ انہیں اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ تل رمیدہ کے محلے میں اپنے سکولوں سے چھٹی کے بعد اپنے گھروں کو واپس جا رہے تھے۔ قابض فوج نے بچوں کو نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔قابض فوج نے جبل الرحمہ، تل رمیدہ، الشہدا سٹریٹ، السہیلہ محلے کے علاقوں اور ابراہیمی مسجد اور پرانے شہر کے قرب و جوار میں فوجی چوکیاں قائم کیں اور ناکے لگا کر فلسطینیوں کی شناخت پریڈ کی گئی۔