نواز شریف کو واپس آ کر جیل جانا چاہیے،اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ نواز شریف کو واپس آ کر جیل جانا چاہیے، شکر ہے نواز شریف کو 3 سال بعد دوائی تو مل گئی ۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی تمام کیسز میں سرخرو ہوں گے اور پی ٹی آئی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی۔ حال ہی میں چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیرِ نگرانی ہونے والے جلسے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ جلسی ہوئی، اس کو جلسہ نہ کہیں۔انہوں نے کہا کہ شکر ہے نواز شریف کو 3سال بعد دوائی تو مل گئی، نواز شریف کو بہت پہلے آجانا چاہیے تھا، ان کو اصولی طور پر واپس آکر جیل جانا چاہیے۔