ڈالر کی قیمت میں مزید 1 روپے 12 پیسوں کی کمی

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 1.12 روپے کمی ہونے کے بعد ڈالر 284.60 روپے پر آگیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کے روز انٹر بینک میں ایک روپے 4 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 285 روپے 72 پیسے پر بند ہوا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے، جہاں 100 انڈیکس میں 250 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 47000 کی حد بحال ہوگئی ہے۔حوالہ ہنڈی اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤں کے بعد سے ڈالر کی قدر مسلسل نیچے آرہی ہے۔