چوہنگ ٹریننگ سینٹر میں زیر تربیت سب انسپکٹرز کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا تربیتی دورہ

چوہنگ ٹریننگ سینٹر میں زیر تربیت سب انسپکٹرز نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا تربیتی دورہ کیا۔ وفد میں 11 خواتین اور 42 مرد زیرتربیت افسران شریک تھے۔تفصیلات کے مطابق زیرتربیت افسران کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی ورکنگ بارے بریفنگ دی گئی اور مختلف شعبوں کا دورہ کروایا گیا۔وفد کو آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر، 15 ایمرجنسی ہیلپ سینٹر، کال ڈسپیچ کنٹرول سینٹر کا دورہ کروایا گیا۔وفد کوایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم، میڈیا مینجمنٹ سنٹر اور ای چلاننگ کے نظام بارے بتایا گیا۔اس موقع پر وفد کے شرکاء کا خیالات کا اظہا ر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیف سٹی کے جدید انفراسٹرکچر سے سکیورٹی اداروں کا ہم آہنگ ہونا لازمی ہے۔سیف سٹیز منصوبے کا دائرہ کار پنجاب بھر تک پھیلانا خوش آئند ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی راہنمائی کیلئے منصوبہ نہایت اہم ہے۔وفد میں شریک خواتین افسران کا کہنا تھاکہ پنجاب پولیس وویمن سیفٹی ایپ خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کا عمدہ اقدام ہے۔