وزیر خارجہ حنا ربانی کھر دو روزہ دورے پرجرمنی پہنچ گئیں، جہاں وہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون کوفروغ دینے کے حوالے سے بات چیت کریں گی۔
ذرائع کے مطابق جرمن حکام سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک ڈائیلاگ کے روڈ میپ پربھی دستخط ہوں گے جبکہ علاقائی اورعالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیرخارجہ حنا ربانی کھرچئیرمین فارن ریلیشنز، وزیردفاع اورجرمنی کی تاجر برادری سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔ وزیرخارجہ برلن میں جرمن کونسل آن فارن ریلیشنزسے خطاب بھی کریں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حنا ربانی کھرسے پاکستانی کمیونٹی کا وفد بھی ملاقات کرے گا۔