پیٹرولیم مصنوعات کی حالیہ قیمتوں میں اضافے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا

درخواست مقامی انسانی حقوق کی تنظیم کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عوام کو بنیادی ضرورتیں فراہم کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے مگر حکومت انہیں ہر قسم کی سہولیات سے محروم کرنا چاہتی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مسلسل کم ہو رہی ہیں مگر حکومت ملک میں پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کر کے عوام سے فراڈ کر رہی ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اوگرا کی جانب سے نوٹیفیکیشن کے اجراء کے بغیر پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ غیر قانونی اقدام ہے لہذا عدالت اسکا نوٹس لے اور قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دے۔