مغربی ممالک کی جانب سے حجاب پر پابندی اور تنقید کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم حجاب آج منایا جارہا ہے۔

حجاب کا تصور شرم و حیا سے لیا جاتا ہے جو مسلم خواتین کی پہچان ہے۔ اسلام نے حجاب کے ذریعہ خواتین کو ایک ممتاز مقام عطا کیا اور یہ ایک اسلامی شعار ہے جو خواتین کی عصمت کی حفاظت اور ہر طرح کے گناہ سے بچاتا ہے۔ فرانس ،بیلجئیم ، نائجیریا اور ہالینڈ سمیت مختلف مغربی ممالک مسلمانوں کی شناخت ختم کرنے کے درپے ہیں ایسے ہی اقدامات میں حجاب پر پابندی بھی شامل ہے۔ عالمی یوم حجاب منانے کا آغاز دوہزار چار میں فرانس میں حجاب پر پابندی کے قانون کے بعد ہوا۔ اس دن کو منانے کامقصد شرعی پردے کے خلاف دنیا میں جاری پروپیگنڈے کا خاتمہ اور اس کی اہمیت و ضرورت کو اجاگر کرنا ہے۔ دن کی مناسبت سے پاکستان میں جماعت اسلامی اور جماعۃ الدعوۃ کی جانب سے پردہ کی اہمیت اور حجاب کے فروغ کے لیے مختلف نوعیت کے پروگرامات منعقد کیے جارہے ہیں