چین کی جانب سے تین لاکھ ٹن کپاس کی فروخت کے اعلان بعد دنیا بھر میں کپاس کی قیمتوں میں کمی کا رجحان، ملک بھر میں ایک من کپاس کی قیمت میں سو روپے کمی ۔

پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے ایگزیکیٹو ممبراحسان الحق کا کہنا ہے کہ کپاس کی قیمتوں میں عالمی تناسب سے کمی دیکھی جارہی ہے، امریکی کاٹن ایکسچینج اور چین کی کاٹن مارکیٹوں میں مندی کے سبب پاکستان میں بھی آج کپاس کی فی من قیمت میں سو روپے کمی ہوگئی ہے۔ سندھ بھرمیں کپاس کی فی من قیمت پانچ ہزارسات سو روپے اور پنجاب میں اعلیٰ کوالٹی کی کاٹن کی فی من قیمت پانچ ہزارچھ سو پچاس روپے مقررکی گئی۔ احسان الحق کا کہنا ہے کہ چین اپنے کاٹن اسٹاکس میں سے تین لاکھ ٹن کاٹن فروخت کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اسی وجہ سے طلب کے مقابلے میں رسد کی زیادتی کی وجہ سے کاٹن کی قیمت میں دباؤ دیکھا جارہا ہے۔