پیپلز پارٹی اپنے اقتدار کو طول دینا نہیں چاہتی بلکہ جمہوریت کی مضبوطی کے لیے حکومت کا آئینی مدت پوری کرنا ضروری ہے۔ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف
پارلیمنٹ ہاؤس میں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل صرف جمہوریت کے تسلسل میں ہے۔ پیپلز پارٹی چند ماہ کے لیے اپنے اقتدارکوطول دینا نہیں چاہتی بلکہ جمہوریت کی مضبوطی کے لیے حکومت کا آئینی مدت پوری کرنا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اراکین اسمبلی نظام کی بہتری کے لیے تجاویز سامنے لائیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکاء کو احتساب بل اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اقلیتوں کی نشستوں میں اضافہ کا بل کابینہ کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی کے رواں اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بجلی چوری روکنے کے لیے نیا قانون متعارف کرانے کی تیاری بھی کی جارہی ہے۔