عمران خان نے الیکشن میں شکست پر پاکستان کے عوام سے انتقام لینا شروع کردیا ہے : وزیر اطلاعات پرویز رشید

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پرویز رشید نے عمران خان اور طاہر القادری کو آڑے ہاتھوں لیا،پرویز رشید نے سوال کیا عمران خان کس بات کا احتساب چاہتے ہیں؟، عمران خان انتخاب کے ذریعے تبدیلی کو تسلیم نہیں کرتے، عمران خان اگر مسودہ پیش کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے تو تجویز لے کر اسمبلی میں آجائیں، پی ٹی آئی کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑا، وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے عوام کو سڑکوں پر لاکر لوگوں کی زندگی مشکل میں ڈالی، ریلی کی سکیورٹی اور انتظامات پر 50 لاکھ روپے خرچ ہوئے،اس وجہ سے راولپنڈی کی میٹرو سروس بھی معطل رہی، پرویز رشید نے کہا کہ جتنے لوگ کنٹینر کی چھت پر ہیں اتنے ہی نیچے ہیں،ایک کنٹینر نیچے کھڑے لوگوں کے لیے بھی آجاتا،وزیر اطلاعات نے اس موقع پر عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری پر بھی تنقید کی اور کہا کہ علامہ کینیڈی نے تحریک قصاص کا نام اختیار کیا