ہالی وڈ کی ہارر اور تھرل سے بھرپور فلم "شٹ ان" کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

فلم کی کہانی ایک بیوہ ماہر نفسیات میری پورٹ مین کے گرد گھومتی ہے جس کا جواں سالہ بیٹا ایک حادثے میں مفلوج ہوجاتا ہے۔اس دوران میری کی ملاقات آٹھ سالہ ٹام پیٹرسن سے ہوتی جسے وہ اپنے گھر لے آتی ہے،، ایک روز ٹام پراسرار طور پر غائب ہوجاتا ہے جس کے بعد میری کو عجیب و غریب حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ فلم کی ڈائریکشن فیرن بلیک برن FARREN BLACK BURN نے دی ہے ،،ناؤمی واٹس naomi watts، اولیوی پلیٹ oliver platt اور جیک ٹریمبلے مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہیں ،،، لیوک بیسن luke besson کی پروڈیو کردہ یہ فلم 11 نومبر سنیما گھروں کی زینت بنے گی ۔۔۔