چئیرمین واپڈا کے بعد سی ای او نیلم جہلم پراجیکٹ بھی مستعفی ہو گئے
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد زبیر نے اپنا استعفیٰ چئیرمین واپڈا اور وزیراعظم کو ارسال کر دیا۔ نیلم جہلم منصوبہ کی تکمیل نہ ہونے پر وزیراعظم چیف ایگزیکٹو آفیسر نیلم جہلم پراجیکٹ سے ناراض تھے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس نے دو ہفتے قبل چئیرمین واپڈا اور سی ای او نیلم جہلم پراجیکٹ پر اظہار برہمی کیا تھا۔ اِس سے قبل چئیرمین واپڈا ظفر محمود بھی ذاتی وجوہات پر مستعفی ہو چکے ہیں۔۔