تاریخی وائٹ واش سے بچنے کیلئے پاکستانی ٹیم آج انگلینڈ کیخلاف کارڈف میں مدمقابل ہوگی

پانچ ون ڈے کی سیریز کا آخری مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر اڑھائی بجے شروع ہوگا،،،کارڈف میں بارش کے باعث پاکستانی ٹیم نے انڈور پریکٹس کی ۔طویل القامت فاسٹ بالر محمد عرفان چوتھے ون ڈے میں پنڈلی میں تکلیف کی شکایت کی تھی جس سے وہ صحت یاب نہیں ہوسکے ،،،عرفان کی جگہ نوجوان فاسٹ بالر حسن علی کو موقع دیئے جانے کا امکان ہے ۔۔۔ قومی ٹیم کی انگلینڈ کیخلاف کارکردگی نہایت مایوس کن رہی ہے اور اس پر کلین سویپ کی تلوار لٹک رہی ہے ۔۔۔ سیریز میں نت نئے تجربے کیے گئے لیکن نتیجہ وہی پرانا یعنی پاکستان کو شکست پاکستانی ٹیم تواتر کیساتھ دو سو پچاس سے دو سو اسی کے درمیان اسکور کررہی ہے جو موجودہ دور کے کھیل کو دیکھتے ہوئے ناکافی ہے۔۔۔ بالرز بھی اہم لمحات پر وکٹیں لینے میں ناکام نظر آئے ہیں۔۔جبکہ فیلڈنگ تو ہمیشہ سے پاکستانی کرکٹ کا ویِک پوائنٹ رہا جس میں بہتری کی شدید ضرورت ہے ۔۔۔۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کھلاڑیوں کو متنبہ کرچکے ہیں کہ وہ اپنے کھیل میں نکھار لائیں ورنہ انہیں باہر کا راستہ دکھا دیا جائے گا۔۔۔۔ اظہر الیون کی پوری کوشش ہوگی کہ آخری ون ڈے جیت کر وائٹ واش سے بچ جائیں ۔۔۔۔