چوروں پر بنائی گئی ہالی وڈ کی تجسس سے بھرپور فلم 'ڈونٹ برید' کی سینما گھروں میں کامیاب نمائش جاری ہے۔

ہدایت کار فیڈ ایلواریزکی اس فلم کی کہانی تین چوروں کے گرد گھومتی ہے جو چوری کے لیے ایک اندھے شخص کے گھرمیں گھس جاتے ہیں۔ اس بوڑھے نابینا شخص کا شمار شہر کی امیر ترین شخصیات میں ہوتا ہے۔ منصوبہ بندی کے ساتھ آئے ان چوروں کو لینے کے دینے پڑ جاتے ہیں،، نابینا شخص چوروں کے توقع کے برعکس نہایت چالاک نکلتا ہے اور ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرتا ہے۔ خوف اور سنسنی سے بھرپور فلم"ڈونٹ برید" کی کاسٹ میں نمایاں کاسٹ میں سٹیفن لینگ، جین لیوی، ڈائلان مینیٹ اور ڈینیئل زو واٹو شامل ہیں، فلم باکس آفس پر پہلے نمبر ہر موجود ہے۔