چین کے شہر ہانگزو میں جی ٹونٹی کانفرنس شروع ہو گئی

امریکی صدر باراک اوباما نے ہانگ زو میں ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات کی ہے،،باراک اوبامہ نے طیب اردوان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ترکی میں بغاوت کی ناکام کوشش کرنیوالوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں اردوان حکومت کی بھرپور اور ہر ممکن مدد کرینگے ،،اس سے قبل باراک اوبامہ نے اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے ہمراہ ماحولیات سے متعلق ڈیل کی توثیق کردی ہے۔چین کے شہر ہانزو میں شروع دو روزہ جی 20 کا سربراہی اجلاس شروع ہوگیا ہے۔ جس میں شرکت کے لیے صدر اوباما بھی چین پہنچے ہیں۔ اس موقع پر امریکا کی جانب سے پیرس ڈیل کی توسیع کا اعلان کیا گیا۔گلوبل وارمنگ سے متعلق پیرس ڈیل گزشتہ برس طے پائی تھی جس کے مطابق عالمی رہنماؤں نےسال 2050 تک دنیا کے درجہ حرارت میں اوسط اضافے کو دو ڈگری تک محدود کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے امریکی اور چینی پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے بقیہ ملکوں سے کہا ہے کہ وہ بھی انکے نقش قدم پر چلیں،،برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے بھی کانفرنس میں شریک ہیں ،،وزیر اعظم بننے کے بعد تھریسا کسی بھی بین الاقوامی کانفرنس میں پہلی مرتبہ شرکت کررہی ہیں