خیرپورمیں پاکستان پیپلز پارٹی کا ورکرز کنونشن بدنظمی کا شکار ہو گیا
خیرپور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن کے دوران ناراض جیالوں نے بھرپور احتجاج کیا،،، مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو خطاب کرنے آئے تو پارٹی کارکن نے شدید نعرہ بازی کی،،، اپنے خطاب میں مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ ہم غریبوں کے محافظ اور مجبوری ہیں، پیپلزپارٹی وفاق اور غریبوں کےلیےضروری ہے،،،،مولا بخش چانڈیو نے ایک بار پھر سیاسی مخالفین پر تنقید کے نشتر چلائے،،، ان کا کہنا تھا کہ جو کہتے ہیں بےوقوف لوگ کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی علاقائی جماعت ہے، اور ختم ہو گئی، وہ خیرپور، سکھر دیکھیں، پیپلزپارٹی کاکوئی نعم البدل نہیں ہے،،،، ہمارا پراناجاہ و جلال عنقریب دکھائی دے گا،،، جمہوریت کے دشمنوں عنقریب آپ کی نیندیں حرام ہوجائیں گی،،،، مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ بلاول انداز گفتگو اورنخروں میں اپنےنانا جیسے ہیں، بلاول بھٹو پیپلزپارٹی کی تنظیم نو کرکےپورےملک میں دورےکریں گے، 2018کےانتخابات میں پیپلزپارٹی حکومت بنائےگی