پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں چاروں موسم اور ہر موسم کے پھل موجود ہیں

مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی جو امرود کی پیداوار کیلئے خاصی شہرت رکھتا ہے یہاں خصوصی طور پر باغات لگائے جاتے ہیں اور امرود کو خاص توجہ سے تیار کیا جاتا ہے۔ ضلع جتوئی ہر سال امرود کی بہت اچھی فصل تیار ہوتی ہے۔ امرود ضلع جتوئی کے علاوہ ملک بھر میں بھیجے جاتے ہیں اور خوب منافع کمایا جاتا ہے۔ وقت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کاشتکاروں کا کہنا تھا کہ مظفر گڑھ میں سات سو من فی ایکڑ تک امرود کی پیداوار ہوتی ہے۔ لیکن کسانوں کو وعدے کے باوجود ریلیف نہیں دیا جا رہا جس کے باعث ہمیں خاصی تگ و دو کا سامنا کرنا پڑتا ہے پا کستا ن کا شما ر د نیا کے ان مما لک میں ہو تا ہے جہا ں چا روں مو سم اور ہر مو سم کے پھل مو جو د ہیں،،، امردو کاشت کرنیوالے کسان یقیناً اپنی بھرپور محنت سے فصل اگاتے ہیں لیکن انہیں محنت کا بھرپور معاوضہ نہیں مل پاتا۔ کسانوں کا شکوہ ہے کہ ہمیں بھی حکومت کا اعلان کردہ پیکج فراہم کیا جائے تاکہ ہمارے بھی مسائل حل ہو سکیں،،، کیمرہ ٹیم کے ساتھ سجاد احمد وقت نیوز تحصیل جتوئی ضلع مظفر گڑھ