حکومت مخالف تحریک کے پیش نظر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حج کرنے کا پروگرام ملتوی کردیا

مونٹاج ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے حکومت مخالف احتساب تحریک عروج پر ہونے کے باعث حج کے لیے نہ جانے کا فیصلہ کرلیا۔ فیصلہ پارٹی رہنماؤں کی مشاورت سے کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سینئرپارٹی قیادت کے اجلاس میں دیگر رہنماؤں نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور حکومت کے خلاف احتساب تحریک نہایت اہم موڑ پر ہے۔ ایسی صورتحال میں حج پر جانا مناسب نہ ہوگا۔ دوسری طرف ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ عمران خان آئندہ سال حج کی سعادت حاصل کرنے جائیں گے۔ ترجمان تحریک انصاف نے بھی عمران خان کے حج پر نہ جانے کی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب عمران خان کل دو روزہ دورے پر کراچی جائیں گے جہاں وہ اسٹیل ملز میں انصاف ورکرز اتحاد کے دھرنے میں شامل ہو کر اظہاریکجہتی کریں گے۔ تحریک انصاف سٹیل مل کے حوالے سے پہلے ہی قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کروا چکی ہے۔ عمران خان چھے ستمبر کو نشتر پارک میں پاکستان زندہ باد جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ عمران خان نےنتھیا گلی میں کچھ پراجیکٹس کا افتتاح بھی کرنا تھا جو کہ دورہ کراچی کے باعث ملتوی کردیا گیا