افغان صوبے زابل میں مسافر بس اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 55 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مسافروں سے بھری بس افغان صوبے قندھار سے کابل جارہی تھی کہ جنوبی صوبے زابل میں آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی جس نے بس کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔افغان صوبے زابل کے گورنر نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں کم از کم 55 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ افغانستان میں آئل ٹینکرز اور بسوں کے تصادم کے مختلف واقعات میں رواں برس اب تک ایک سو ستر سے زیادہ لوگ ہلاک ہو چکے ہیں ،،