سرینا ولیمز307 میچز جیت کر دنیا میں سب سے زیادہ گرینڈ سلام میچ جیتنے والی کھلاڑی بن گئیں

یو ایس اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں سیرینا ولیمز نے سویڈن کے جوہانہ لارسن کو 2-6 اور 1-6 سے شکست دی تو یہ گرینڈ سلام ٹینس میچز میں ان کی تین سو ساتویں کامیابی تھی جس کے بعد وہ نہ صرف خواتین بلکہ مردوں میں بھی پہلے نمبر پر آگئی ہیں ،،سیریان سے قبل امریکہ کی مارٹینا نیوراٹیلووا نے تین سو چھہ گرینڈ سلام میچز جیتے تھے لیکن مارٹینا نے یہ اعزاز پینتالیس سال کی عمر میں حاصل کیا تھا جبکہ سیرینا کی عمر چونتیس سال ہے ،،سیرینا ولیمز اب مردوں میں سب سے زیادہ گرینڈ سلام میچز جیتنے والے راجر فیڈرر کے برابر بھی پہنچ چکی ہیں جو اب تک تین سو سات گرینڈ سلام میچ جیت چکے ہیں رواں برس جولائی میں سرینا ولیمز نے عورتوں کے سنگلز میں جرمنی کی انجلیک کربر کو ہرا کر اپنا ساتواں ومبلڈن ٹائٹل جیتا تھا اور سٹیفی گراف کا 22 گرینڈ سلیم جیتنے کا ریکارڈ برابر کر دیا تھا۔34 سالہ سرینا نے 1990 میں پہلا گرینڈ سلیم جیتا تھا۔