اسلام آباد میں الغریر گیگا کی جانب سے ڈی مال کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے
اسلام آباد میں الغریر گیگا کی جانب سے ڈی مال کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس سے خطاب کرتے ہوئے چیف آپریٹنگ آفیسر یعقوب محنتی نے کہا گیگا مال کی تکمیل سے ان کاایک دیرینہ خواب پورا ہوا ہے ۔ڈی مال میں ضروریات زندگی کی ہر چیز مہیا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ڈی مال کو بھی الگیگا کی طرح بھرپور طریقے سے چلانے کی کوشش کی جائے گی تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے بتایا الگیگا گروپ ایک ڈاون ٹاون سکیم بھی شروع کرنے جا رہا ہے۔اس موقع پرشرکا کے لیے ایک میوزیکل پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے نامور گلوکاروں نے شرکت کی