ہمارےصبرکاامتحان نہ لیں،کارکنوں کو بڑی مشکل سے روک کر رکھا ہوا ہے، رائیونڈ کارخ کیا تو شیخ رشید اورعمران خان کی اینٹ سےاینٹ بجا دیں گے :عابد شیر علی
فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی ریلیاں اور دھرنے دینے والوں پر خوب برسے،کہا کہ سیاسی شعبدہ بازپاکستان کی ترقی کے خلاف ہیں، شیخ رشید کو چاہیے کہ گھر سے نہ نکلیں،طاہر القادری خود زکوۃٰ کے مال پر پلنے والے ہیں،قوم فیصلہ کرے گی کون "را" کا ایجنٹ ہے،عابد شیر علی نے کہا کہ یہ لوگ انکے صبر کا امتحان نہ لیں،کل نکالی جانے والی ریلیاں ناکام تھیں،عوام نے انھیں مسترد کر دیا،ان تینوں چوروں کا احتساب کریں گے،پنڈی شہر کو آگ لگانے کی پوری سازش کی گئی تھی،ریلیوں سے ہلاکتوں کا مقدمہ عمران خان اور طاہرالقادری پردرج ہونا چاہیے،عابد شیر علی نے کہا کہ جہانگیر ترین کی فیکٹری میں بھارتی ایجنٹوں کو پکڑا گیا تھا، طاہر القادری کے بھائی رہنما ایم کیوایم نے پاکستان مخالف نعرہ لگایا،اگر ان لوگوں نے رائیونڈ کا نام بھی لیا تو انہیں وہ سبق سکھائیں کہ یہ ہمیشہ یاد رکھیں گے