کارڈف: پاکستان انگلینڈ کیخلاف وائٹ واش کی ہزیمت سے بچ گیا , بیٹنگ لائن آخری میچ میں چل ہی پڑی, پانچواں اور آخری ون ڈے 4 وکٹ سے جیت لیا
کارڈف میں کھیلے جانے والے سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے دی،پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،جس نے مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنائے،انگلینڈ کی جانب سے جیسن روئے اور ایلکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا،جیسن رائے نے شاندار ستاس،بی اے سٹوکس نے پچھتر جبکہ بیرسٹو نے تینتیس رنز کی اننگز کھیلی،پاکستان کی طرف سے حسن علی نے چار اور محمد عامر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،عمر گل مہنگے ترین بالر ثابت ہوئے جنہوں نے دس اوورز میں صرف ایک وکٹ کے بدلے ستتر رنز دیئے،پاکستان کی جانب سے سرفراز اور شعیب ملک کے عمدہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہونے کے بعد رضوان اور عماد نے ذمہ داری سے کھیلتے ٹیم کو فتح دلائی۔سرفراز احمد نے نوے جبکہ شعیب ملک نے ستتر رنز بنائے،کپتان اظہر علی نے تینتیس رنز بنائے،محمد رضوان چونتیس اور عماد وسیم سولہ کے سکور پر ناٹ آؤٹ رہے،انگلینڈ کی جانب سے ڈوسن نے دو جبکہ کوکس نے ایک وکٹ حاصل کی،،،سرفراز احمد کو مین آف دا میچ اور جو روٹ کو مین آف دا سیریز کا ایوارڈ دیا گیا