خواتین کے جوتے بنانے والے معروف برینڈ اسٹیلیٹو (stiletto) نے کراچی کے ڈولمین مال کلفٹن میں اپنے نئے اسٹور کا افتتاح کر دیا

جوتوں کے معروف برینڈ اسٹیلیٹو کے نئے فلیگ شپ اسٹور میں خواتین کیلئے دورجدید کے تقاضوں کے عین مطابق اسٹالش جوتے، دیدہ زیب ایپرین، پرس اور آرٹیفیشل جولری رکھی گئی ہے۔ فلیگ شپ اسٹور کے افتتاح کے موقع پر جنرل منیجر اسٹیلیٹو ماجد خان کا کہنا تھا کہ شہر کے معروف شاپنگ مال میں آؤٹ لٹ کھولنے کا مقصد ایک چھت تلے خریدار کیلئے مختلف ورائٹیز مہیا کرنا ہے۔ پہلے ہی دن خواتین کی بڑی تعداد نے مصنوعات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ خریدار خاتون نے بتایا کہ اسٹیلیٹو کی مصنوعات جدید فیشن اور آرام دہ ہونے کے ساتھ ساتھ قیمت میں بھی مناسب ہیں۔۔ پہناوا انسانی شخصیت کو مزید جاذب نظر بنا دیتا ہے، اسٹائل تبديل ہوتے رہتے ہيں مگر فيشن قائم رہتا ہے۔ فيشن خوبصورتی اور آرٹ کی نشاندہی کرتا ہے اور پہناوے کے ذريعے ہی انسان کی شخصيت کا پتا چلتا ہے۔۔ کیمرامین ثاقب خان کیساتھ جاوید قائم خانی وقت نیوز کراچی۔۔