روہنگیا مسلمانوں کے خون کی ہولی فوری بند کی جائے۔ بلاول بھٹو زرداری
روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر بلاول بھٹو زرداری نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے، چئیرمین پیپلز پارٹی نے برما فوج اور بدھوں کے ہاتھوں نہتے اور مظلوم مسلمانوں کے قتل عام اور ان کے گھروں کو نذر آتش کرنے کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی، بلاول بھٹو زرداری کا کہنا عالمی برادری روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی بند کرائے، روہنگیا میں خون کی ہولی فوری بند کی جائے، مسلمانوں پر وحشیانہ مظالم سے پوری دنیا کرب میں مبتلا ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں عالمی برادری روہنگیا میں مسلمانوں کے مکمل شہری حقوق بحال کرائے۔