سندھ کابینہ نے کراچی میں تمام اوور ہیڈ کیبلز ہٹانے کا حکم دے دیا

Sep 04, 2018 | 00:05

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں بجلی سمیت تمام تاروں کو انڈر گرائونڈ نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، کے الیکٹرک کی کیبل سے معذور ہونے والے بچے کو مصنوعی بازو لگانے کے احکامات جاری کردیئے گئے، میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ معذور بچوں کا علاج ملک یا بیرون ملک حکومت کرائے گی،گداگر بچوں کے حوالے سے تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی، جو گداگر بچوں کے حوالے سے تجاویز دے گی۔کابینہ نے سرکاری ہسپتالوں کے لئے ادویات خریدنے جبکہ انسداد دہشتگردی عدالتوں کے دو ججز کی مدت ملازمت میں ایک سال اور سندھ بینک کے صدر طارق احسن کی ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی منظوری بھی دی۔

مزیدخبریں