جو گھر بیٹھ کرتنخواہیں لے رہے ہیں انکے خلاف کارروائی ہوگی,وزیر بلدیات سندھ سعید غنی

Sep 04, 2018 | 00:59

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ سعیدغنی کا کہنا تھا وہ چاہتے ہیں ان کے ماتحت اداروں کے ملازمین وقت کی پابندی کریں۔جو ملازمین ادارے سے تنخواہیں لیتے ہیں انہیں کام کرنا ہوگا۔ ڈیوٹی پر نہ آنے والا ملازم خودنوکری چھوڑ دے ورنہ ہم نکال دیں گے۔اس موقع پر چیئرمین آباد عارف جیوا کا کہنا تھا ان کی خواہش ہے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو بھی آباد کا دورہ کریں۔

مزیدخبریں