عراق میں ایرانی تنصیبات پر اسرائیلی حملے کےخطرات منڈلانے لگے
خبرایجنسی کے مطابق ایران نے حالیہ دنوں میں عراق کے مخصوص علاقوں میں بیلسٹک میزائل کی تنصیب کی ہے، جبکہ عراق اور ایرانی حکام کی جانب سے اس خبر کی تردید بھی کی گئی ہے، اسرائیلی وزیردفاع ایوگڈور لیبرمین کا کہنا ہے کہ شام میں ایرانی مشکوک سرگرمیوں کا ہر طرح سے کے باعث ہر طرح سے بغور جائزہ لیا جارہا ہے، ہم خود کو صرف شام تک ہی محدود نہیں رکھیں گے، عراق کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسرائیلی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ ہمیں جہاں بھی خطرہ محسوس ہوا ہم وہاں فوجی کارروائی کا حق رکھتے ہیں، اسرائیلی وزیردفاع کے بیان کے بعد عراق اور امریکی حکام کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ امریکی وزیردفاع مائیک پومپیو نے بھی عراق میں ایرانی بیلسٹک میزائل کی تنصیب کے بعد تشویش کا اظہار کیا ہے.