روس نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے روسی شہریوں کو جاسوسی کے لیے استعمال کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے

Sep 04, 2018 | 07:36

روسی وزارت خارجہ کے ترجمان ڈمٹری پیسکوف نے نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ماضی میں روسی معاملات میں مداخلت کی بھرپور کوشش کی، نیویارک ٹائمز کے مطابق ایف بی آئی نے دوہزار چودہ سے دوہزار سولہ تک روس کی معروف کاروباری شخصیت اولیگ ڈیری پاسکا کو اپنا جاسوس بنانے کی کوشش کی، جس میں امریکا ناکام رہا، ترجمان کا کہنا تھا کہ ان دنوں ایک بار پھر امریکا اپنے خفیہ اداروں کو روس کے خلاف استعمال کر رہا ہے، جبکہ روسی شہریوں کو جاسوسی کے لیے بھرتی کیا جارہا ہے، تاکہ کسی نہ کسی طرح روس کو دبائو کا شکار کیا جاسکے اور روس کے اندرونی معاملات میں بے جا مداخلت کی جاسکے،

مزیدخبریں