کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے تین مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔

Sep 04, 2018 | 08:05

کراچی میں پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں حساس اداروں کی نشاندہی پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی، اس دوران دہشت گردوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کردی، موقع پر پولیس کی مزید نفری کو طلب کیا گیا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم جماعت کے تین مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے، ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور دو خودکش جیکٹس بھی برآمد کی گئیں ہیں۔ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت نہ ہوسکی، پولیس نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد شہر میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

مزیدخبریں